فنکار اپنے اضطراب کیسے ختم کرتے ہیں؟

Published On 14 Feb 2016 06:03 PM 

سنجے دت ایک فلم میں کہتے ہیں کہ ٹینشن لینے کا نہیں بلکہ دینے کا ہے۔ یہ مکالمہ اتنا مشہور ہوا کہ یہ زبان زد عام ہو گیا۔

 
لاہور: (دنیا نیوز) فنکار دن بھر کے کاموں اور مصروفیات کے باوجود ہشاش بشاش رہتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ مصروف ترین زندگی گزارنے والے مشہور فلم سٹار اتنی محنت کے باوجود ہر وقت کھلے کھلے کیسے نظر آتے ہیں۔
خوبصورت مسکراہٹ والی جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی دبائو سے نجات کے لیے گانے کا سہارا لیتی ہیں۔ گنگنانے سے ان کا چہرہ کھل اٹھتا ہے۔
لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے گھر میں ہوا کو خوشبو دار بنانے کا نظام نصب کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اچھی خوشبو انہیں خوش رکھتی ہے۔
اکشے کمار دل خوش کرنے کے لیے سبز چائے پیتے ہیں۔
شبانہ اعظمی کہتی ہیں وہ جب ذہنی دبائو کا شکار ہوں تو الماریوں اور کمرے کی صفائی کرتی ہیں اور یوں ان کا ذہن تروتازہ ہو جاتا ہے۔
کینڈل جینر ہشاش بشاش ہونے کیلئے اپنی بہن کم کار ڈاشین کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔
دیا مرزا ذہنی سکون کے لیے مراقبے کا سہارا لیتی ہیں۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے سے جدائی کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ غم سے نجات کا بہترین ذریعہ مصوری ہے۔ سیف علی خان بھی مصوری سے تروتازہ رہتے ہیں۔
بپاشا باسو جب بھی پریشانی کا شکار ہوں تو ورزش کا سہارا لیتی ہیں اور یوں جسم و ذہن تروتازہ ہو جاتے ہیں۔
شلپا شیٹھی کا خوش رہنے کا انداز بھی بہت پیارا ہے۔ شلپا مزے مزے کا کھانا تیار کرکے خود بھی مسکراتی ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رہتی ہیں۔