بلال سعید خوردبرد کے مقدمے میں عدالت پیش ہوئے تھے ، گلوکار نے میری بیٹی کیساتھ مل کر آٹھ کروڑ روپے چوری کئے :درخواست گزار خاتون
لاہور (دنیا نیوز ) معروف سنگر بلال سعید رقم خوردبرد کے کیس میں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے ، واپسی پر عدالت کے باہر نامعلوم افراد نے ان کی پٹائی کردی ۔
موسیقی کی دھنیں بکھیرنے والے نوجوان گلوکار بلال سعید پر مقامی عدالت کے باہر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا ۔ بلال سعید کے ساتھیوں نے حملہ آور کی دھلائی کر دی ۔
وکلاء نے بھی وہاں آکر معاملہ رفع دفع کرایا ۔ بلال سعید خوردبرد کے مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار خاتون نے الزام لگایا کہ گلوکار نے
اس کی بیٹی کے ساتھ ملکر آٹھ کروڑ روپے چوری کئے ،
عدالت نے گلوکار کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔