ٹی وی انڈسٹری کی خوشحالی فنکاروں کی محنت کانتیجہ ہے:ماریہ واسطی

Published On 06 Jan 2017 09:44 AM 

ترک لوگوں کے دلوں میں پاکستانیوں کیلئے جو پیار اورمحبت ہے اسکوالفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور(روزنامہ دنیا) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی خوشحالی فنکاروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ماریہ واسطی نے کہا کہ میراآجکل زیادہ وقت ترکی میں گزرتا ہے وہاں کے لوگوں کے دلوں میں پاکستانیوں کیلئے جو پیار اورمحبت ہے اسکوالفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبولیت میں سب سے زیادہ ہاتھ فنکاروں کا ہے جو ہر ڈرامے میں کچھ نیا کر کے دکھا تے او ر کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرتے ہیں ۔