جسٹن سسٹرزکی کوک سٹوڈیو میں پرفارم کرنے کی خواہش

Published On 21 Apr 2017 11:07 AM 

ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں اپنے فن کو پروموٹ کر سکیں،حکومت مدد کرے:روزنامہ دنیا سے گفتگو

لاہور:(روزنامہ دنیا) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنیوالی جسٹن سسٹرزنے حکومت سے مدد کی اپیل کر دی،روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹن سسٹرز کا کہنا تھا انکے ٹیلنٹ کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے کچھ عرصہ قبل الحمرا میں انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا انکی خواہش ہے کہ وہ کوک سٹوڈیو میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔

ان کا کہنا تھا انکے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے فن کو پروموٹ کر سکیںلہٰذا حکومت سے اپیل ہے کہ وہ انکی مدد کرے تاکہ وہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں۔