کانز فلم فیسٹول میں روسی فلم لوو لیس کی نمائش

Published On 19 May 2017 09:21 PM 

فرانس میں جاری 70 ویں کانز فلم فیسٹول میں روسی فلم لوو لیس کی نمائش کی گئی۔ فلم ان 19 فلموں میں شامل ہے جو پام ڈی اور کی دوڑ میں شامل ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں اور ہدایتکار نے بھی شرکت کی۔

کاننز: (دنیا نیوز) فرانس کے ساحلی شہر کانز میں جاری میلے میں فلموں کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔ روس کی فلم   لوو لیس   کے پریمیئر کے موقع پر فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں اور ہدایتکار کو ریڈ کارپٹ پر زبردست پذیرائی ملی۔ پریمیئر سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروڈیوسر الیگزینڈر رودنیاسکی نے کہا کہ فلم آج کے روسی معاشرے کی عکاس ہے۔ فلم ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس کا بارہ سال کا بیٹا کھو جاتا ہے۔ اس مشکل میں ایک دوسرے کے قریب آنے کے بجائے ان میں ناچاقی بڑھ جاتی ہے۔ فلم لو لیس سب سے بڑے ایوارڈ پام ڈی اور کی دوڑ میں شامل ہے۔