ماہیما چودھری کے کزن اور بھابی ٹریفک حادثے میں ہلاک

Published On 30 Jun 2017 05:41 PM 

یہ ٹریفک حادثہ بھارتی شہر میروت میں پیش آیا۔ بس کے ساتھ ٹکرانے سے گاڑی میں موجود سوریا پرتاپ اور ان کی اہلیہ ہلاک ہو گئیں۔

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چودھری کے کزن سوریا پرتاپ اور ان کی اہلیہ آنچل ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ یہ حادثہ میروت ہاپر روڈ پر پیش آیا جب ہلاک افراد کی گاڑی سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں موجود ماہیما چودھری کے کزن اور اہلیہ موقع پر ہلاک جبکہ ان کے انکل شدید زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔