'نامعلوم افراد ٹو' دوبارہ پنجاب فلم سنسربورڈ میں پیش ہو گی

Published On 07 Oct 2017 11:19 AM 

پنجاب فلم سنسربورڈ نے آج فلم دوبار ہ دیکھنے کا اہتمام کیا ہے جس کیلئے فلمساز کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب فلم سنسربورڈ نے ہدایتکارنبیل قریشی کی فلم نا معلوم افراد ٹو کو سنسر کیلئے ری کال دیدی، فلم آج دوبارہ سنسربورڈمیں پیش کی جائیگی۔ بتایا گیا کہ مذکورہ فلم کے ایک گیت پراعتراض اٹھایا جارہا ہے جو بیرون ملک ساحل سمندر پر فلمبند کیا گیا ہے اور اس کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی گئی ہے، جس پرپنجاب حکومت نے فلم کو ری سنسر کرنے کا فیصلہ کیا اوراس سلسلے میں پنجاب فلم سنسربورڈ نے آج فلم دوبار ہ دیکھنے کا اہتمام کیا ہے جس کیلئے فلمساز کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا کہ پنجاب فلم سنسر بورڈ کا پینل فلم دیکھنے کے بعد قابل اعتراض مناظرکو اس میں سے نکال دیگا۔ واضح رہے مذکورہ فلم نے پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں جبکہ نمایاں فنکاروں میں فہدمصطفی، جاوید شیخ ، محسن عباس حیدر، ہانیہ عامر اور عرواحسین شامل ہیں۔