سجل علی کو یہ کیا ہو گیا؟

Published On 30 Jan 2018 11:04 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) سجل علی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں دنیا بھر میں شہرت سمیٹی، وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مقبول ہو چکی ہیں۔

 اداکارہ کے نئے روپ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا، تصویر میں ان کے چہرے پر کافی زخم موجود ہیں جو تشویشناک نظر آتے ہیں۔

لیکن یہ کوئی زخم یا چوٹ کے نشان نہیں ہیں بلکہ سجل علی نے میک کے ذریعے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم  مام  کیلئے یہ روپ اپنایا، اور یہ میک اپ آرٹسٹ کی کاری گری ہے، میک اپ آرٹسٹ نے فلموں کے مختلف کرداروں کو  میک اپ کے ذریعے ایک منفرد شکل دینے کی کوشش کی۔ 

  سجل علی  کا حالیہ فوٹو شوٹ بھی خاصہ مقبول ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان اور بالی وڈ فلم "مام " سے سرحد کے اس پار بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ  نے اب فن موسیقی میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔

اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ "او رنگریزہ " کے لئے اپنی آواز میں ٹائٹل ٹریک گایا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ سجل کے گائے گئے ٹائٹل ٹریک کی موسیقی نامور گلوکار ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

اداکارہ سجل کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں گلِ رانا، چپ رہو، خدا دیکھ رہا ہے اور یقین کا سفر جیسے ڈرامے شامل ہیں۔