میلہ فلم کے معروف اداکار اب کس حال میں ہیں ؟

Published On 10 Feb 2018 06:24 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے سال 2000 کی فلم ’میلہ‘ میں اپنے بھائی فیصل خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

 یہ فلم تو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تاہم یہ ان دونوں بھائیوں کی ایک ساتھ واحد فلم تھی جسے ان کے مداح آج بھی یاد رکھتے ہیں۔ مسٹر پرفیکشن عامر خان کے بھائی فیصل خان نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

’میلہ‘ فلم دھرمیش درشن کی ہدایت کاری میں بنائی گئی تھی۔ اسی ہدایت کار کے ساتھ عامر خان نے اپنے کریئر کی کامیاب ترین فلم ’راجہ ہندوستانی‘ کیی تھی۔

اس کی کہانی روایتی انداز کی تھی جس میں ڈاکو ایک گاؤں کے لوگوں پر شب خوں مارتا ہے اور سامان لوٹ کر لے جاتا ہے۔ اس کا زیادہ تر پلاٹ فلم ’شعلے‘سے نقل کیا گیا تھا۔ ٹونکل کھنا جنہوں نے لیڈ اداکارہ کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیصل خان، عامر خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔فیصل نے عامر کے ساتھ مشہور فلموں قیامت سے قیامت تک، میلہ اور مدہوش میں کام کیا ہے جبکہ ان کی دیگر فلموں میں بارڈر ہندوستان کا، بستی اور چاند بجھ گیا شامل ہیں۔

فیصل خان کی موجودہ شخصیت کافی تبدیل ہو چکی ہے، ان کے گزشتہ کچھ عرصہ قبل عامر خان سے اختلاف بھی رہے اور انہوں نے عامر خان کیخلاف رپورٹ بھی درج کروائی۔ تاہم دونوں کے اختلافات دور ہو گئے ہیں۔ فیصل خان کافی عرصہ تک ذہنی عارضے میں مبتلا رہنے کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور رہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فیصل ایک نئی فلم کرنے جا رہے ہیں جس کا نام عارضی طور پر’مینٹل’ رکھا گیا ہے۔

موجودہ تصاویر: