انوشکا شرما کمرشل کیلئے نانی بن گئیں

Last Updated On 25 April,2018 09:26 pm

لاہور (دنیا نیوز ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے کمرشل کیلئے نانی کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی۔ اداکارہ کی نانی کے رول میں تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کو ایک نئے ٹی وی کمرشل کیلئے نانی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے معمولی پس و پیش کے بعد قبول کر لی۔ اداکارہ نے اس کردار کیلئے اپنے بالوں کو رنگ کر کے سفید کیا ہے اور اپنی آنکھوں پر ایک چشمے کا بھی اضافہ کیا ہے جس میں وہ 65 برس کی نانی لگ رہی ہیں۔

اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب انہیں اس کمرشل کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا تو انہوں نے یہ سو کر ہاں کر دی کہ اس میں پرفارمنس کا مارجن زیادہ ہے اسی لئے انہوں نے جوانی میں ہی بوڑھی عورت کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی اب یہ انکے پرستاروں پر منحصر ہے کہ وہ انہیں اس روپ میں پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔