کم عمرشخص سے شادی: نیہا دھوپیا تنقید کا نشانہ بن گئیں

Last Updated On 21 May,2018 12:22 pm

ممبئی(نیٹ نیوز)اداکارہ نیہا دھوپیا رواں ماہ 10 مئی کو اپنے قریبی دوست اور اداکار انگد بیدی سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ تاہم کچھ لوگوں کونیہا کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھارہیں اور انہیں اپنے سے دوسال چھوٹے شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے

۔نیہا دھوپیا 37 برس کی ہیں اور ان کے شوہر انگد بیدی سنگھ 35 برس کے ہیں بس عمر کا یہی فرق لوگوں کو پسند نہیں آرہا اور انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

حال ہی میں نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر کی آنیوالی فلم سورماکا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ میں اپنے شوہر کے بارے میں لکھا کہ انگد کا دل سونے کا ہے جس پر ایک صارف نے نیہا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہادوسال چھوٹا ہے تم سے انگد بیدی، شوہر نہیں بھائی ہے تمہارا، راکھی پہناؤ۔ نیہا کو یہ تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے خود پر تنقید کرنیو الے شخص کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی نصیحت کا شکریہ ، اب مجھ پر ایک احسان کرو اور اپنی زندگی جیو ۔