لاہور (دنیا نیوز ) اداکارہ ماہرہ خان نے افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ ملی نغمہ"دل دل پاکستان"گایا۔
اداکارہ ماہرہ خان نےاقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی مہاجرین کی جانب سے پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔
اداکارہ نے بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا۔ ماہرہ خان نے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے جو تقریباً 40 سال سے افغان مہاجروں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔