شہری کی شکایت پر گلوکار کمار سانو کیخلاف مقدمہ درج

Last Updated On 07 September,2018 03:32 pm

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار کمار سانو کے خلاف انکت کمار نامی شہری نے مظفر پور ڈسٹرکٹ کے متھن پورا پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ گلو کار سکول میں ہونے والے فنکشن میں لاؤڈ سپیکر پر رات بھر گانا گاتے رہے جس کی وجہ سے قریبی رہائشیوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا ، مقدمے میں تقریب کے آرگنائزر کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔