ہالی وڈ فلم ''دی گرنچ '' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Last Updated On 19 September,2018 11:23 am

نیویارک (دنیا نیوز ) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی اینی میٹڈ فلم"دی گرنچ" کا ٹریلر آگیا۔

ہدایتکار یارو چینی اور سکاٹ موئزر کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی فلم"دی گرنچ"کی کہانی غصیلے کارٹون کی ہے۔

گرنچ ہووائل امی ایک خوشخال گاؤں میں کرسمس کی تقریبات کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

گاؤں کے رہائشی گرنچ کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو جاتے ہیں، کامیڈی فلم آٹھ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔