ایکشن فلم ''بمبل بی '' کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Last Updated On 25 September,2018 11:16 am

نیویارک (دنیا نیوز ) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم "بمبل بی"کا نیا ٹریلر آگیا، فلم اکیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی ووڈ ہدایتکار ٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے۔

خلاء سے زمین پر آنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے۔ پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے کردار کی کہانی شائقین کو پسند آئے گی۔