بالی وڈ اداکار بھی جنسی ہراسانی کا شکار

Last Updated On 03 October,2018 10:39 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے بڑے اداکار بھی مختلف مواقعوں پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے ہیں, کاسٹنگ ڈائریکٹر اس گھناونی حرکت میں زیادہ ملوث رہے.

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ ابتدا میں انہیں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کے بدلے اپنے گھر مدعوکرنا چاہتے تھے اوران کیساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے تاہم منع کرنے پر اس ڈائریکٹر کا دل ٹوٹ گیا۔

عرفان خان نے کہا انہیں خواتین اور مرد دونوں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیاگیا اور انہیں تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی، اسی طرح اکشے کمار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں کہا کہ جب وہ 6 برس کے تھے تو انہیں لفٹ میں موجود لفٹ مین نے غلط طریقے سے چھواتھا۔

ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے انڈسٹری جوائن کی تھی اورٹی وی پر کام کر رہے تھے تو اس وقت ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ بالی وڈ ہدایتکار انوراگ کیشپ بھی جنسی ہراسانی کاشکار ہو چکے ہیں ان کے مطابق انہیں گیارہ سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔