بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس کے والد پر بھی جنسی ہراسگی کا الزام

Last Updated On 18 October,2018 10:43 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس کے والد اور بھارتی آرٹسٹ جتن داس پر بھی دو خواتین نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔

جتن داس کو بھارتی حکومت کی جانب سے پدما بھوشن ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ نیشا بورا نامی خاتون نے ٹوئٹر پر جتن داس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2004 میں انہیں جنسی ہراساں کیا تھا۔ 

جتن داس نے ان کے ساتھ زبردستی کی تاہم وہ وہاں سے بھاگ کر واپس اپنے گھر آ گئیں جبکہ انوشری مجمدار نامی صحافی نے بھی کہا کہ ایک میٹنگ کے دوران جتن نے ان سے کافی قریب ہونے کی کوشش کی جبکہ نامناسب سوالات بھی پوچھے۔

دوسری جانب جتن داس نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ والد پر لگے الزامات کے بعد نندیتا داس نے فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنے والد پر لگے الزامات سے کافی مایوس ہوئیں تاہم وہ می ٹو مہم کی سب سے بڑی سپورٹر ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔