پریتی زنٹا نے جوئے کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

Last Updated On 01 November,2018 10:37 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قرار دیا جانا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہو گا لیکن سٹے بازی کو قانونی کر دینا چاہیے اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہو جائیں گے۔ اداکارہ نے کہا سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہو گا۔

 

Advertisement