پریانکا کا شادی میں بالی ووڈ شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ

Last Updated On 11 November,2018 08:26 pm

ممبئی: ( روزنامہ دنیا) معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز کی عنقریب ہونے والی شادی میں بالی ووڈ کی شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پریانکا اور جونز یکم دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ شادی کی اس تقریب میں دونوں فنکاروں کی جانب سے 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا جانا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ شادی میں بالی ووڈ سپر سٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکار بھی شرکت کریں گے لیکن اب انہیں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Advertisement