پریانکا، نک کی شادی میں بھی سمارٹ فون لے جانے پر پابندی

Last Updated On 30 November,2018 12:59 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جو 3دسمبر تک جاری رہیں گی۔ رنویر اور دپیکا کی طرح اس شادی میں بھی موبائل فون لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کیلئے امید بھون پیلس کو بک کروایا گیا ہے، جس پر کروڑوں روپے اخراجات آئے ہیں۔ مہمانوں کی خاطر مدارات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور شادی تقریب کو شاندار بنانے کیلئے پیلس کی تزیئن و آرائش کیلئے نامور ڈیزائرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ شادی تقریبات 3 دسمبر تک جاری رہیں گی تاہم مہمانوں کو جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان میں سے ایک سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی بھی ہے۔

یاد رہے اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی میں بھی فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔