لاہور: (روزنامہ دنیا) ہمارے معاشرے میں شادی جیسی آسان چیز کو جہیز جیسی لعنت نے مشکل بنا دیا ہے ۔ اچھے خاصے گھرانوں کی تعلیم یافتہ اورسلیقہ شعار لڑکیاں جہیز کی وجہ سے گھرمیں بیٹھی رہ جاتی ہیں تاہم پاکستانی شوبزسٹارز نے اس رسم کیخلاف کمر کس لی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تحفظ نسواں کے پاکستان چیپٹرنے جہیز کی لعنت کیخلاف سلوگن ’’جہیز خوری بند کرو‘‘ متعارف کروایا ہے جس میں شوبز ستارے اس سلوگن کو اپنے ہاتھوں پر ٹھپے کی صورت میں لگا کر سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔اس مہم کو سوشل میڈیا پر آگے بڑھانے والوں میں اسد صدیقی، عدنان صدیقی،جگن کاظم، عائشہ عمر، اقرا عزیز، نورالحسن، ثناجاوید، احمد بٹ اور دیگر شامل ہیں۔