سونم کپور نے فوادخان کیساتھ اپنی جوڑی کو بہترین قراردے دیا

Last Updated On 02 January,2019 12:34 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور فواد ایک ساتھ سکرین پر بے حد اچھے لگتے تھے ۔

’’کافی ود کرن‘‘پروگرام میں سونم کپور اپنی بہن ریحاکپور اور بھائی ہرشوردھن کپور کے ساتھ شریک ہوئیں، شو میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران جب کرن جوہر نے سونم سے سوال کیا کہ آپ کی آن سکرین جوڑی کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے تو سونم نے کہا میری اور فواد خان کی آن سکرین جوڑی بہترین تھی لیکن سلمان خان کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہوں۔

رواں سال ہونے والی بالی ووڈ شادیوں میں سے سونم کو کون سی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اس کے جواب میں اداکارہ نےکہا کہ انہیں ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اور وہ ان کی شادی کی تصاویر دیکھ کر روپڑی تھیں۔