فحش سین دکھا کر فلم فروخت کرنے کی ضرورت نہیں:روہت شیٹھی

Last Updated On 07 January,2019 07:31 pm

ممبئی:(روزنامہ دنیا) فلم سمبا میں لڑکی سے زیادتی کی کہانی دکھائے جانے پر ہونے والی تنقید پرہدایت کار روہت شیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے مخالفین کو کرارا جواب دیا۔

روہت شیٹھی کا ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہناتھاکہ ان کی فلم کوئی واحد فلم نہیں، جس میں اس طرح کی کہانی دکھائی گئی ہو، تاہم ان کی فلم میں اس کہانی کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے او ر اس میں ایک سبق ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری فلمیں شائقین میں بے حد پسند کی جاتی ہیں اور مجھے فحش سین دکھا کر فلم فروخت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 

Advertisement