دیپیکا پڈوکون اور کوہلی اہم بھارتی افراد کی فہرست میں شامل

Last Updated On 12 January,2019 09:23 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھارت کے اہم لوگوں کی لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔

گلوبل ویلیوشن اور فنانس کارپوریشن کے مشیر ڈف اور فلپس کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کرکٹر ویرات کوہلی کو بھارت کے اہم افراد لوگوں کی لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے اور اعدادو شمار کے مطابق ویرات کوہلی سے منسلک برانڈز کے قدر اور مالیت 17 کروڑ 9 لاکھ روپے جبکہ دپیکا پڈوکو ن سے منسلک برانڈز کی قدر و قیمت 10 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔

 

Advertisement