عمران ہاشمی کا نقل مار کر امتحانی پرچہ حل کرنے کا اعتراف

Last Updated On 12 January,2019 09:28 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے امتحان میں اکنامکس کا پرچہ نقل کر کے دیا تھا جس میں ان کے 70 فیصد نمبر آئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی کی فلم  وائے چیٹ انڈیا  میں بھارتی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا، کرپشن اور دیگر مسائل کی عکاسی کی گئی ہے جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔

عمران ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے یاد ہے کہ بندرا سنٹر میں امتحان کے نگران نے کہا تھا آپ کے پاس 40 منٹ ہیں کتابیں کھولیں اور نقل کرلیں کوئی آئے گا تو میری ذمہ داری نہیں ہو گی۔
 

Advertisement