سنی لیون پنجابی فلم میں اداکاری کی خواہشمند

Last Updated On 29 January,2019 10:02 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نکلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں اداکاری کیلئے پنجابی زبان بھی سیکھ لیں گی۔

بھارتی میڈیا کو اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا چونکہ انکا تعلق بنیادی طور پر پنجابی گھرانے سے ہے لہٰذا انکی خواہش ہے کہ وہ پنجابی فلم میں اداکاری کریں۔ واضح رہے کہ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت کور ہے اور تعلق سکھ خاندان سے ہےتاہم فلمی دنیا میں وہ سنی لیون کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز انھوں نے سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت سے کیا جس کے بعد پوجا بھٹ کی فلم  جسم 2  میں اداکاری کی۔ سنی لیون کی اس کے بعد آنے والی فلموں میں  کچھ کچھ لچا ہے  اور  مستی زادے  شامل ہیں، اداکارہ بالی وڈ فلموں میں آئٹم سانگز بھی کرتی رہیں۔