روحی بانو کی میت پاکستان لانے کیلئے 2 سے 4 ماہ کا وقت درکار

Last Updated On 11 February,2019 10:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ روحی بانو کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کیلئے مزید دو سے چارماہ لگ سکتے ہیں۔ معاملے پر ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ روحی بانو کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں۔

روحی بانو کی بہن روبینہ نے بتایا کہ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے نے 2 سے 4 ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔ ترک حکام کی طرف سے اجازت ملتے ہی انکا جسد خاکی پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔ انکاکہنا تھا کہ وہ روحی بانو کی میت کی پاکستان منتقلی تک ترکی میں قیام کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام اخراجات حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

ماضی کی صف اول کی اداکارہ روحی بانو گزشتہ ماہ طویل علالت کے بعد ترکی میں انتقال کر گئی تھیں، وہ گردوں کے مرض کے علاوہ نفسیاتی عوارض کا بھی شکار تھیں۔ اداکارہ استنبول کے ہسپتال میں 2 ماہ زیرعلاج رہیں، وفات کے وقت ان کی عمر 67 برس تھی۔
 

Advertisement