بالی وڈ فلموں کے ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے

Last Updated On 11 February,2019 10:12 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 اور 90 کی دہائی میں دراز قد کی وجہ سے پہچانے جانے والے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ لاش دو دن پرانی ہونے کی وجہ سے خراب حالت میں تھی جسے پولیس نے فوری پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مہیش کئی سالوں سے اکیلے فلیٹ میں رہ رہے تھے اور بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی طور پر پریشان تھے جب کہ انہوں نے گووندا کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم رنگیلا راجہ میں بھی 15 سال بعد کام کیا تھا۔

 

Advertisement