سارہ کو پانے کیلئے سیف کی شرط پوری کر رہا ہوں: کارتک

Last Updated On 12 February,2019 09:47 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے سٹار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کما رہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جا سکیں۔

بالی وڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو مختصر عرصے میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں کارتک آریان اپنی نئی فلم ’لکا چھپی‘ کی تشہیر کیلئے پہنچے۔

کارتک سے جب پوچھا گیا کیا وہ سارہ علی خان میں دلچسپی رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا بالکل وہ تو سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پیسے کما کر سیف علی خان کی شرط پوری کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

کارتک آریان نے ایک سوال پر کہا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور میں کس کا مستقبل زیادہ روشن ہے تو کارتک نے سارہ علی خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز اور بات کرنے کا انداز سب ہی بہت اچھا ہے جب کہ وہ بہتر اداکارہ بھی ہیں۔
 

Advertisement