ڈراونی فلم ’’سٹرے‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

Last Updated On 25 February,2019 10:21 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) خوف و دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’’سٹرے ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی جے ڈی ڈیلرڈ اور ایلکس کی مشترکہ کاوش اور پروڈیوس فشرمین اور تھیورر نے کیا ہے۔

جوئے سِل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی ماں کے قتل کی پراسرار گتھی سلجھانے کیلئے ایک جاسوس کے ساتھ ہاتھ ملا لیتی ہے۔

 

فلم یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں تاکایا فشر، کرسٹین ووڈز، کیرن فوکوہارا، کرن دیول، سونیا جیکسن، کیٹی بینٹز اور ڈیوڈ کوہن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔