سمیع خان اور نیلم منیرکی نئی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘کی عکس بند ی مکمل

Last Updated On 15 March,2019 11:47 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، فلم عید الفطر کے موقع پر سینماؤں کی زینت بنے گی۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں سمیع خان اور نیلم منیر کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا جبکہ جاوید شیخ، ثنا، شفقت چیمہ، محمود اسلم، دانش نواز سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق "رانگ نمبر 2" بھی رومانٹک اور کامیڈی سے بھرپور ہو گی تاہم اس مرتبہ کاسٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے، نیلم منیر پردہ سکرین پر ہیرو سمیع خان کی محبت کا دم بھرتی نظر آئیں گی۔

 

Advertisement