گلوکارعلی ظفراورمیشاشفیع کی قانونی جنگ میں تیزی آگئی

Last Updated On 11 April,2019 11:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) عدالت پیش نہ ہونا میشا شفیع کے وکلاء کو مہنگا پڑ گیا،عدالت نے دس ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو علی ظفر کے وکلا ء پیش ہوئے تاہم میشا شفیع کے وکلا ء عدالت میں بروقت پیش نہ ہو ئے جس پر عدالت نے میشا شفیع کے وکلاء کو دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ کیس کی سماعت17اپریل تک ملتو ی کرتے ہوئے میشا شفیع کے وکلاء کو دوبارہ طلب کرلیا۔
علی ظفر نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے اس کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔