شاہدہ منی ماہ رمضان میں مہنگائی ہونے پر پھٹ پڑیں

Last Updated On 13 May,2019 12:31 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں عبادات کے ساتھ غریب لوگوں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے لیکن ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور غربیوں کیلئے روزے رکھنے مشکل ہو گئے ہیں۔

شاہدہ منی نے کہا کہ سفید پوش لوگوں کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوچکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف سیاستدانوں کی موجیں ہیں جو غریب عوام سے وعدے کر کے ووٹ حاصل کرلیتے ہیں اور پھر وہ عیش و آرام کی زندگی گزارتے ہیں۔ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔