کبریٰ خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ معطل کر دیا

Last Updated On 04 June,2019 05:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کرتے ہوئے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ معطل کر دیا، جس سے ان کے پرستار پریشان ہو گئے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے خود اپنا اکائونٹ معطل کیا ہے میں سوشل میڈیا سے کچھ دیر کے لیے الگ ہو کر آرام کرنا چاہتی ہیں۔ میں چند دن دوبارہ واپس آجائوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا اوڑھنا بچھونا شوبز کی وجہ سے ہے، میرے بارے میں لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیا جائے۔ کچھ لوگ اپنی شہرت بڑھانے کیلئے ایسی بات کرتے ہیں جو ناقابل یقین ہو۔پرستاروں کو یقین دلاتی ہوں کہ جلد واپس آئوں گی اور مجھے بڑھی سکرین پر کام کرتے دیکھیں گے۔