ماورا حسین کی کینسر کے مرض میں مبتلا اداکار رشی کپور سے ملاقات

Last Updated On 18 June,2019 11:50 am

نیو یارک: (ویب ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین نے کینسر کے مرض میں مبتلا اداکار رشی کپور سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ میں اداکارہ ماورا حسین اداکار رشی کپور کی عیادت کر رہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار جو کافی عرصے سے کینسر کے علاج کے سلسلے میں امریکہ میں موجود ہیں جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

اداکار رشی کپور نے ملاقات کے بعد ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستانی اداکارہ سے مل کر خوشی ہوئی اور اچھا لگا کہ ماورا حسین نے ان سے ملاقات کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ماورا حسین نے رشی کپور سے ملاقات کی ہو، اس سے قبل بھی وہ رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو کپور سے ملاقات کر چکی ہیں اور انٹرنیٹ پر ماضی میں بھی ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

 

دوسری جانب رشی کپور سے دوران علاج امریکہ میں ملاقات کرنے کے حوالے سے ماورا حسین نے کچھ نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ ایسی بازگشت بھی سنائی دی جا رہی ہیں جس کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اداکار رشی کپور کی بیٹی ردھیما کی اچھی دوست بھی ہیں۔