بھارتی اداکار اعجاز خان سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار

Last Updated On 21 July,2019 10:03 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکار اعجاز خان کو ممبئی پولیس کے سائبر پولیس سٹیشن نے سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکار کو سیکشن 153اے (دو گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے ) اور سیکشن 67 (غیر اخلاقی مواد نشر کرنے )کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مشتعل افراد کی جانب سے مبینہ طور پر تبریز انصاری کے قتل پر اعجاز خان نے ایک کمیونل ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں تمام مسلمانوں پر واقعہ کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا گیا تھا۔