ماورا حسین کی جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

Last Updated On 25 July,2019 06:28 am

لاہور: (علی مصطفی) اداکارہ ماورا حسین کی جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا۔ انسٹا گرام پر شیئرز تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر شائق حیران رہ گئے کہ اداکارہ ٹریننگ کے دوران اتنی مشقت کرتی ہیں۔

پاکستان میں اداکارائیں حالیہ عرصے کے دوران اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ماروا حسین ہیں جنکے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ صرف ٹویٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ جبکہ انسٹا گرام پر 44 لاکھ کے قریب ہے۔

26 سالہ اداکار ماورا حسین نے انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئرز کی ہیں جس نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے وہ جم میں فزیکل ٹریننگ کر رہی ہیں جن کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہو گئیں، ان کے چاہنے والے حیران ہیں کہ ماروا حسین اپنی فٹنس کے لیے اتنی سخت ٹریننگ کرتی ہیں۔

انسٹا گرام پر شیئر ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گلابی رنگ کی جلابیں پہنی ہوئی ہیں، کالا رنگ کے ٹراؤزر سمیت کالی رنگ شرٹ پہنی ہوئی ہے اور سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصویر کے اوپر ’’پاور‘‘ لکھا ہوا ہے اور اداکارہ کی 2 ویڈیوز میں فٹنس کے لیے سخت مشق کر رہی ہیں، اس ویڈیو میں بھی شائقین ان کے جم میں ٹریننگ کے دوران جسم کی لچک کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ اداکارہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں اور روزانہ جم جا کر سخت فٹنس ٹریننگ کرتی ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں جب انہوں نے اپنی کوئی ویڈیو اور تصاویر انسٹا گرام پر شیئرز کی ہوں ان سے قبل بھی وہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی ہیں۔

ایک اور تصویر انہوں نے شیئر کی جس میں وہ اپنی ٹرینر کیساتھ پریکٹس کر رہی ہیں۔

ماروا حسین کے بارے میں مشہور ہے کہ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئرز کرتی ہیں تو کچھ لوگ اصرار کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کیا یہ تصویر میک اپ والی ہے یا میک اپ کے بغیر ہے۔ نیو یارک میں دورے کے دوران انہوں نے چند تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں بنا میک اپ کی تصاویر کو ان کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔