شوبز سے کنارہ کشی کے بعد رابی پیرزادہ کا عمرہ کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 06 November,2019 01:02 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابی پیرزادہ ان دنوں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور دوستوں کی مشاورت سے انہوں نے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ چند روز میں سفر کی دستاویز کی تیاری شروع کر دیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چند اخلاق باختہ ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جن سے متعلق چہ مگوئیاں تھیں کہ یہ گلوکارہ سے متعلق ہیں، اس صورتحال پر رابی پیرزادہ شدید کوفت کا شکار ہو گئیں اور انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر لیا، اب ذہنی دباو سے چھٹکارے کیلئے وہ عمرے پر جا رہی ہیں۔
 

Advertisement