انمول گیتوں کے خالق احمد راہی کا آج 96 واں یوم پیدائش

Last Updated On 12 November,2019 11:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) فلمی شاعر احمد راہی کا آج 96 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، فلمی گیت لکھنے کے علاوہ وہ مصنف اور مکالمہ نویس بھی تھے، نام غلام احمد اور تخلص راہی تھا، 2 ستمبر 2002 میں‌ وفات پائی.

انہوں نے 30 سال تک فلمی دنیا پر راج کیا، پاکستانی فلموں کیلئےانمول گیت تحریر کئے، ہیر رانجھا، مرزا جٹ، سسی پنوں، اور ماہی منڈا جیسی سپرہٹ فلم کے گیت لکھنے والے احمد راہی اپنی خوبصورت شاعری کے سبب لوگوں کے دلوں میں بستے تھے۔

‘سن ونجلی دی مٹھری تان وے، او ونجلی ولڑایا، میری چنی دیاں ریشمی کنداں اور سونجے دل والے بوئے’ ان کے مشہور گیت ہیں جو آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیتے ہیں۔

دلوں کی بات دل موہ لینے والے انداز میں زبان پر لے آنے والا یہ شخص 2 ستمبر 2002 کو لاہور میں وفات پا گیا، ان کے پنجابی کلام پر مشتمل کتاب ترنجن آج بھی کافی مقبول ہے۔