کائلی جینر کو تنگ کرنیوالا شخص گرفتار

Last Updated On 15 November,2019 05:43 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ماڈل 22 سالہ کائلی جینر کو تنگ اور ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ برینڈن سیبسٹین نامی شخص امریکی ماڈل کایلی جینر کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے کے بعد دروازے پر زور سے ہاتھ مارتا رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کائلی اپنے گھر میں موجود نہیں تھی تاہم گھر میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر پولیس بلائی جسکے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا تفتیش کے بعد برینڈن سیبسٹین کے پاس سے شیشے کا ایک پائپ بھی برآمد ہوا۔

ماڈل کی جانب سے درج کردہ شکایت کے بعد برینڈن سیبسٹین کو ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی، اس کے علاوہ اسے کائلی جینر اور انکی گاڑی سے 100 گز کی دوری پر رہنے کا بھی حکم دیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ماڈل واقعے کے بعد بیحد خوفزدہ ہیں جو اپنی اور اپنی ایک سالہ بیٹی اسٹورمی کی سکیورٹی کے لیے کافی پریشان ہیں۔ کائلی جینر امریکی ماڈل کنڈیل جینر کی بڑی بہن ہیں، وہ منفرد فیشن اور ماڈلنگ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں دنیا بھر کی کم عمر اور نوجوان لڑکیاں ان کے فیشن کو کاپی کرتی ہیں۔

کائلی جینر امریکا کی اداکار فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، کایلی جینر کی سالانہ کمائی 17 کروڑ ڈالر (تقریباً 24 ارب روپے) ہے۔

کائلی جینر نہ صرف فیشن کی وجہ سے دنیا بھر کی نوجوان لڑکیوں میں معروف ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر وہ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔
 

Advertisement