ماہرہ خان اور مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل

Last Updated On 13 December,2019 10:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ مہوش حیات یوں تو سوشل میڈیا سمیت ہر وقت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، مہوش حیات تمغہ امتیاز حاصل کر چکی ہیں جبکہ ماہرہ خان فلموں اور ڈراموں میں اپنے پنجھے گاڑھ چکی ہیں۔ دونوں کو عالمی ادارے نے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بار پھر ماہرہ خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

فہرست کے مطابق ماہرہ خان نے رواں برس پرکشش خواتین کی فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنائی ہے، جبکہ وہ ایک دہائی کی ٹاپ پرکشش خواتین میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

فہرست میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ پہلے نمبر پر ہیں، دیپکا پڈوکون کو دوسری پوزیشن ملی ہے۔ تیسرے نمبر پر بھارتی ڈراموں کی اداکارہ حنا خان براجمان ہیں۔

فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے، سربھی چاندنا پانچویں، قطرینہ کیف چھٹے، شیوانگی جوشی ساتویں، نیا شرما آٹھویں، مہوش حیات نویں جبکہ پریانکا چوپڑہ دسویں نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ ادارے کی طرف سے اس سے قبل مردوں کی پرکشش حوالے سے لسٹ جاری کی گئی جس میں اداکار علی ظفر اور بلال اشرف شامل تھے۔