گلوکارہ رابی پیرزادہ دین کی تبلیغ کریں گی

Last Updated On 17 December,2019 10:52 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میرا دین اتنا وسیع ہے کہ جو انسان سچے دل سے توبہ کرتا ہے اسے سنبھال لیتا ہے۔ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد دین کی تبلیغ کی راہ اختیار کرلی ہے۔

رابی پیرزادہ نے دنیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے بعد میری چھوٹی سی بات بھی اللہ پاک، دین اور اللہ کے نبی رسول اللہ ؐ کی تعلیمات سے متعلق ہوگی، شوبز چھوڑنے کے بعد اسلام کی طرف رخ کیا تو میں نے سوچا کہ اللہ پاک کا دین لوگوں تک پہنچاؤں۔