سال 2019: فن کی دنیا سے کئی شخصیات داغ مفارقت دے گئیں

Last Updated On 28 December,2019 09:42 am

لاہور: (مروہ انصر چودھری) سال 2019 میں فن کی دنیا سے وابستہ کئی شخصیات دار فانی سے رخصت ہوگئیں۔

پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والی ٹی وی کی معروف اداکارہ روحی بانو 25 جنوری کو خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔ سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسا مشہور ملی نغمہ گا کر ارض پاک سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرنے والی گلوکارہ شہناز رحمت اللہ 23 مارچ کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئیں۔

لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ 9 جولائی کو داغ مفارقت دے گئیں۔ بارعب آواز اور منفرد انداز کے حامل لیجنڈ اداکار عابد علی 5 ستمبر کو دنیا چھوڑ گئے۔ سٹیج آرٹسٹ اشرف راہی 26 دسمبر کو چل بسے۔ ان فنکاروں کے علاوہ اپنی گھومتی گیندوں سے نامور بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے گگلی ماسٹر عبدالقادر 6 ستمبر کو وفات پاگئے تھے۔