لاہور: (ویب ڈیسک) ایسا کون ہوگا جو یہ نہیں چاہتا کہ اس کی جلد ہمیشہ خوبصورت نظر آئے اور اسے اچھا دکھنے کے لیے کسی میک اپ کی ضرورت نہ پڑے؟ پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنی خوبصورت کے راز چاہنے والوں کو بتا دیئے۔
حریم فاروق نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی خوبصورت چکمتی جلد کا کیا راز ہے؟ اداکارہ نے جواب دیا ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پرمسکراہٹ۔
انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر سے متعلق کہا کہ تصویر میں اچھا نظر آنے کے پیچھے اچھی لائٹنگ، عمدہ ماحول اور آپ کا ایک بہترین دوست ہے۔
اداکارہ نے مداحوں سے ان ٹوٹکوں کو نہ صرف آزمانے کا مشورہ دیا بلکہ حاصل ہونے والے نتائج سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا کہا۔
واضح رہے کہ 2018 میں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’پرچی‘ میں حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔