عورت گھر میں ہو یا باہر، امن ہی چاہتی ہے: زیبا بختیار

Last Updated On 29 February,2020 10:10 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ عورت گھر میں ہو یا گھر سے باہر، وہ ہمیشہ امن چاہتی ہے۔

زیبا بختیار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں 8 مارچ کو صرف خواتین کے عالمی دن کے طور پر منانے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں جس کے تحت انہیں ان کے حقوق دئیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عورت کو بھی عورتوں کا ساتھ دینا چاہئے اور خود کو بنانا چاہئے، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار میں موضوع بہت ہی خاص ہے کیونکہ عورت جہاں بھی ہو وہ امن چاہتی ہے۔