حنا دل پذیر صلاحیتوں کے اظہار کے لئے سکرپٹ کی منتظر

Last Updated On 06 March,2020 09:43 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ حنا دل پذیر نے کہا ہے کہ ابھی بھی ایک ایسے سکرپٹ کے انتظار میں ہوں جس میں اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح استعمال کرسکوں کیونکہ میرے حساب سے ابھی تک وہ کام نہیں کیا جو میں کرنا چاہتی ہوں۔ میں شایدیہ تو نہ بتاسکوں کہ کیاکرناچاہتی ہوں لیکن اتنا جانتی ہوں کہ شاید ایک تشنگی ہے جو ابھی باقی ہے۔

حنا دل پذیر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ فلم یا تھیٹر میں ہی زیادہ کام کریں گی جبکہ وہ عظمیٰ گیلانی، خالدہ ریاست، روحی بانو، بشریٰ انصاری اور صبا حمید کو ٹی وی ڈراموں کی قد آور شخصیات مانتی ہیں۔