پنجاب کلچرل ڈے 14 مارچ کو منانے کی منظوری، ثقافتی شوز منعقد ہوں گے

Last Updated On 12 March,2020 12:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 14 مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منانے کی منظوری دے دی، محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیراہتمام ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ثقافتی شوز منعقد ہوں گے، لوک فنکار پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کریں گے۔

بزدار حکومت نے صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 14 مارچ کو پنجاب میں کلچرل ڈے منایاجائے گا، اس ضمن میں وزیراعلی عثمان بزدار نے منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کلچرل ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں- عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے، پنجاب کلچرل ڈے کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔