کورونا سے بچو، احتیاط کرو، یاسر اور اقرا میدان میں آگئے

Last Updated On 21 March,2020 11:02 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یاسر حسین اور اقرا عزیز بھی کورونا وائرس کیخلاف میدان میں آگئے۔

نئے شادی شدہ جوڑے نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی آگاہی کیلئے اپنی تصویر شیئر کر دی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ کورونا وائرس بلا شبہ پوری دنیا کے لئے آفت بن چکا ہے، یہ وبا پھیلتی ہی جا رہی ہے مگر ہمیں ڈرنا نہیں اور اس کو مار بھگانا ہے۔

انہوں نے کہا وبائی امراض سے بچنے کیلئے شعور کا ہونا ضروری ہے کہ کیسے بچنا ہے، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہاتھ دھوئیں، سینی ٹائزر استعمال کریں، باہر کے کھانے نہ کھائیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔