عائزہ خان، دانش تیمور کیساتھ ’مہر پوش‘ میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

Last Updated On 30 March,2020 05:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ جنہوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں مرکزی کردار ادا کر کے شہریت کی بلندیوں کو چھوا تھا اب ایک مرتبہ پھر نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہونے کے لیے آ رہی ہیں جس کا ٹیزر انہوں نے انسٹا گرام پر جاری کر دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے نئے ڈرامہ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے عائزہ نے Coming Soon لکھ کر اپنے مداحوں کو نئے ڈرامہ کی اطلاع دی۔

عائزہ خان کے اس نئے ڈرامہ سیریل کا نام مہرپوش ہے جس میں وہ دانش تیمور کے ساتھ اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔

ڈرامہ کی تاریخ عائزہ نے تیمور کے ساتھ بنائی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا ڈرامہ تین اپریل کو نشر کیاجائے گا۔

ٹیزر سے قبل عائزہ خان نے اپنی اور دانش کی ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کہ مہرو اور شاہ جہاں جلد آرہے ہیں۔

عائزہ خان جوکہ خود کو تنہائی میں رکھے ہوئے ہیں ہفتے کو اپنے مداحوں کو تلقین کی تھی کہ حالات چاہے کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں۔

میرے پاس تم ہو کی دلکش اداکارہ نے اپنے گھر کی بالکونی پر بنائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کی تمام تاریکیاں روشنی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔