لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے جبکہ اس مہلک وباء کے باعث کھیلوں سمیت شوبز شخصیات گھروں میں خود کو قرنطینہ کیے ہوئے ہیں، تاہم پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے سوالات پر اپنے حوالے سے بہت ساری وہ بات بتا دیں جنہیں اس سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔
یاد رہے کہ دیگر اداکاروں کی طرح ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ان دنوں خود کو گھر میں محدود کیا ہوا ہے اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ایک سیشن کیا جس میں صارفین نے اُن سے نجی زندگی اور مستقبل کے بارے میں بہت سارے سوالات بھی کیے۔
ایک صارف نے ماہرہ سے پوچھا کیا اگر آپ کو سوتے ہوئے بولنے کا موقع ملے تو کیا بات کریں گی۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ میں سوتے ہوئے اکثر باتیں کرتی ہوں جن سے میرا بیٹا اذلان بہت محظوظ ہوتا ہے اور پھر جب میں سو کر اٹھتی ہوں تو وہ ساری باتیں مجھے بتاتا ہے۔
I talk in my sleep all the time. Azlan has the most fun and then tells me stories when I wake up! https://t.co/H1lvwHUvWR
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 8, 2020
ایک اور صارف نے ماہرہ خان سے پوچھا کیا ہم مل سکتے ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں بھائی، کوئی کسی سے نہیں مل سکتا، گھر میں رہیں، گھر میں ہی قیام کریں۔
Nahi bhai. No one can meet stay home. Stay home. :) https://t.co/KvCqlkVeGf
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 8, 2020
Umm.. dusting I think! I have good training in mopping and doing dishes https://t.co/gwTwZSMM8s
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 8, 2020
ٹویٹر پر ایک اور نے ماہرہ کے سامنے جھاڑو، پَوچھا، کھانا پکانا تین کام رکھے اور پوچھا کہ ان میں سے زیادہ مشکل کیا لگتا ہے۔ ادکارہ نے جواب دیا کہ میں پونچھا اور کھانے بنانے میں مہارت رکھتی ہوں مگر میرے خیال میں صفائی (ڈسٹنگ) مشکل ہے۔